درس نظامی بنین

 عالیہ اور عالمیہ۔ ہر دوسرے سال وفاق کا امتحان لیا جاتاہے

۱۔عامہ(Secondary Stage) ۲سال

۲۔خاصہ(Intermediate Stage) ۲سال

۳۔عالیہ(Graduation Stage) ۲سال

۴۔عالمیہ(Post Graduation Stage) ۲سال

:شرائطِ داخلہ

 

  1. شعبۂ درسِ نظامی میں داخلہ کی کاروائی کا آغاز عید الفطر کی تعطیلات کے بعد 6 شوال سے ہوتا ہے، اس لئے داخلہ کے خواہش مند حضرات 6 شوال سے داخلہ کاروائی کے لئے رجوع فرمائیں۔
  2. اگر کوئی طالب علم درجۂِ اُولیٰ میں داخلے کی خواہش رکھتا ہو تو اس کے لئے کم از کم مڈل کی استعداد کا حامل ہونا ضروری ہے،۔
  3. کسی بھی درجہ میں داخلہ کے لئے اس سے پچھلے درجہ کی تمام ’’معیاری کتب‘‘ کا امتحان لیا جاتا ہے۔مثلاًدرجۂ ثانیہ میں داخلہ کے لئے درجۂ اُولیٰ کی معیاری کتب کا امتحان لیا جائے گا۔
  4. داخلہ کمیٹی ہر جدید امیدوار کا پہلے تحریری امتحان لیتی ہے، پھر اس میں کامیاب طلبہ کا تقریری (زبانی) جائزہ لیا جاتا ہے، اس کے بعد امیدوار کی استعداد سامنے آجانے پر :(الف) داخلہ دینے یا نہ دینے، (ب) مطلوبہ درجہ میں داخلہ منظور کرنے (ج) یا کوئی اور درجہ تجویز کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
  5. ہر درجہ کے لئے طلبہ کی تعداد متعین ہے، اسی کے مطابق داخلے کیے جاتے ہیں، اگر کسی درجہ میں گنجائش بالکل نہ ہو یا محدود ہو تو اس کا اعلان پہلے ہی سے کردیا جاتا ہے، البتہ بہت ممتاز صلاحیت کے حامل طلبہ کے معاملہ پر غور کیا جاسکے گا۔
  6. اگر دارالطلبہ میں رہائش کی گنجائش نہ ہو یا رہائش کا کوئی مانع موجود ہو یا کوئی مصلحت سامنے ہو، تو ان مخصوص حالات میں طالبِ علم کو داخلہ بلارہائش دیا جاسکے گا۔

:تعلیمی دورانیہ و تعطیلات

جامعہ مدنیہ کراچی میں تعلیمی دورانیہ ۱۶ شوال تا ۱۵ شعبان ہے، دورانِ سال ہفت روزہ تعطیل صرف جمعہ کے دن ہوتی ہے، بقیہ ایام میں تعلیم کا کام تسلسل کے ساتھ جاری رہتا ہے ۔

:امتحانات

تعلیمی سال کے دوران تین امتحانات لئے جاتے ہیں: عموماً سہماہی امتحان ماہِ صفر کے پہلے ہفتہ میں، ششماہی امتحان جمادی الاولیٰ کے پہلے ہفتہ میں اور سالانہ امتحان شعبان کے پہلے عشرے میں ہوتا ہے۔ مطالعہ اور تکرار(اسباق کی دہرائی) ہرسبق سے متعلق دو کام طلبہ کے لئے لازمی ہیں۔ ایک اگلے دن کے سبق کے لئے کتاب کا مطالعہ، تاکہ طالب علم کا ذہن سبق کے لئے تیار ہوجائے اور وہ بصیرت اور تیقظ کے ساتھ استاذ کے سامنے سبق سمجھ سکے۔ دوسرا کام پڑھے ہوئے سبق کا تکرار کرنا ہے۔ ’’تکرار‘‘ مدارس کی ایک اصطلاح ہے، طلبہ استاذ سے سبق پڑھنے کے بعد دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک اور عموماً رات کے اوقات میں چھوٹے چھوٹے حلقوں میں بیٹھ جاتے ہیں۔ ان طلبہ میں سے ایک طالب علم پڑھے ہوئے سبق کو استاذ کے پڑھائے ہوئے طریقے کے مطابق دہراتا ہے۔ یہ طریقہ درس نظامی کی ممتاز خصوصیت ہے جس کے ذریعے ہر طالب علم کے ذہن میں نہ صرف پڑھا ہوا سبق مستحکم ہو جاتاہے، بلکہ ساتھ ہی ساتھ اسے پڑھانے اور اظہار مافی الضمیر کی عملی تربیت بھی حاصل ہوتی ہے۔ تکرار تقریباً ہر جماعت کے طلبہ کے لئے لازمی ہے۔

:سہولیات

درسِ نظامی کے طالبِ علم کے لئے جامعہ جامعه مدنیہ کراچی میں تعلیم کی کوئی فیس نہیں ہے، نیز ان طلبہ کو رہائش، طعام ، ابتدائی طبی امداد اور کسی حد تک علاج و معالجہ کی سہولیات جامعہ کی طرف سے بلا معاوضہ مہیا کی جاتی ہیں،

Loading...