تعارف
حفاظ کورسز کے تحت حافظ طلبہ کے لیے 4 سالہ دورانئے پر مشتمل ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس میں انہیں دینی اور عصری تعلیم میں مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے میٹرک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں طلبہ دینی تعلیم مکمل عربی ماحول اور عصری تعلیم مکمل انگریزی ماحول میں حاصل کرتے ہیں۔ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انہیں جامعہ سے باہر مختلف نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع دیا جاتا ہے، جن میں طلبہ اب تک مختلف مقابلوں میں الحمدللہ کئی ایوارڈز، ٹرافیاں اور میڈلز حاصل کرچکے ہیں نیز طلبہ کو 4 سال کے دوران خطابت بھی سکھائی جاتی ہے۔
سال دوم : حفاظ انگلش کورس +8 کلاسth
Writing, reading, Speaking Listening اس
کی تعلیم کے ساتھ درج ذیل چیزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
گرامر اور ریڈنگ پر مکمل توجہ (1)
(2) انگریزی کیلی گرافی کے ذریعے لکھائی پر خصوصی توجہ
(3) مڈل کلاس تک ریاضی اور جنرل سائنس کی تعلیم
(4) انگریزی زبان میں خطابت کی مشق
(5) انگلش بول چال کا مکمل ماحول
(6) ملٹی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے English Accent پر توجہ
سال اول : حفاظ عربک کورس
اس سال عربی زبان کی چاروں مہارتوں ( لکھنا، پڑھنا، بولنا اور سمجھنا ) کی تعلیم,
کے ساتھ درج ذیل چیزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
(1) قرآنی عربی کی مدد سے قرآن فہمی اور ترجمہ کی مشق
(2) سینکڑوں احادیث حفظ کروانا
(3) ملٹی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے لب ولہجہ پر خصوصی توجہ
(4) عربی زبان میں خطابت کی مشق
(5) عربی مضمون نویسی کے لیے مجلة جدارية کا اجراء
(6) عربی بول چال کا مکمل ماحول
(7) سال کے آخر میں ریاضی اور انگلش کا چھٹیوں میں ہوم ورک
سال چهارم : درجہ اولی + 10th کلاس
سال درس نظامی کے سال اول ( درجہ اولی ) کے ساتھ ساتھ دسویں کلاس
( میٹرک سائنس ) کی تعلیم کے ساتھ درج ذیل چیزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔۔
(1) درس نظامی کے سال اول کی ایڈوانس صرف و نحو کی تعلیم
(2) اردو اور انگلش خوشخطی کی مشق
(3) مشق Debate and Declamation اردو
(4) عربی اور انگلش میں مزید بہتری کے لیے مستقل ایک پیریڈ
(5) سال کے آخر میں مختلف شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
سال سوم : درجه متقدم + 9th کلاس
اس سال نویں کلاس انگلش میڈیم سائنس گروپ ( بائیولوجی، کمپیوٹر سائنس، کیمسٹری)
کے مضامین کی تعلیم کے ساتھ درج ذیل چیزوں کا اہتمام کیا جاتاہے۔
(1) درس نظامی کے سال اول کی صرف و نحو کی تعلیم
(2) اردو اور انگلش خوشخطی کی مشق
(3) مشق Debate and Declamation اردو
(4) عربی زبان میں خطابت کی مشق
(5) عربی اور انگلش میں مزید بہتری کے لیے مستقل ایک پیریڈ
شرائط داخله
(1) پختہ حفظ قرآن کریاں
(2) پرائمری انگریزی کی استعداد
(3) عمر 13 سال سے زیادہ نہ ہو
خصوصيات
(1) اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ
(2) اساتذہ کی نگرانی میں منزل کی دہرائی
(3) فہم قرآن اور حفظ حدیث کا اہتمام
(4) شہری ماحول اور صاف ستھری درسگاہیں
(5) CCTV کیمروں سے نگرانی کا اہتمام
(6) فزیکل فٹنس پر خاص توجہ
(7) عصری تقاضوں سے ہم آہنگ سرگرمیاں