زکوٰۃ کی ادائیگی کا آسان طریقہ

Admin
Admin
05 July 2025 5 min read 111 views

زکوٰۃ کی ادائیگی کا آسان طریقہ

اسلام نے اپنے ماننے والوں پر جو فرائض عائد کیے ہیں، ان میں زکوٰۃ ایک نہایت اہم فریضہ ہے۔ زکوٰۃ صرف ایک مالی عبادت ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے درمیان محبت، تعاون اور معاشرتی عدل قائم کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔

زکوٰۃ کس پر فرض ہے؟

وہ مسلمان جن کے پاس نصاب کے برابر مال موجود ہو اور وہ اس پر پورا سال گزر جائے، ان پر زکوٰۃ فرض ہو جاتی ہے۔ نصاب کی موجودہ قیمت سونا، چاندی یا ان کی مالیت کے حساب سے معلوم کی جاتی ہے۔

کن چیزوں پر زکوٰۃ فرض ہے؟

مندرجہ ذیل اثاثے زکوٰۃ کے قابل شمار ہوتے ہیں:

سونا (چاہے زیور کی شکل میں ہو یا سادہ حالت میں)۔

چاندی (چاہے برتنوں میں ہو یا زیورات کی صورت میں)۔

نقد رقوم (بینک میں رکھی ہوئی یا ہاتھ میں موجود)۔

تجارتی سامان (دوکانداروں یا کاروباری لوگوں کے پاس موجود مالِ تجارت)۔

شیئرز اور سرٹیفیکیٹس جن سے آمدنی یا منافع ملتا ہو۔

قرض کی رقوم (جو کسی کو دی ہوئی ہیں اور امید ہو کہ واپس مل جائیں گی)۔

انویسٹمنٹ فنڈز (جیسے NIT, NDFC, FEBC وغیرہ)۔

زکوٰۃ کیسے نکالیں؟

  • سب سے پہلے اپنے پاس موجود تمام قابلِ زکوٰۃ مال کی مالیت کا حساب کریں۔

  • پھر کل مالیت کا ڈھائی فیصد (2.5%) زکوٰۃ نکالیں۔

  • اس زکوٰۃ کو مستحقین تک پہنچائیں، جیسے غریب، مسکین، یتیم، بیوائیں وغیرہ۔

چند احتیاطیں

  • زکوٰۃ ہمیشہ حلال مال میں سے ادا کریں۔

  • زکوٰۃ کی ادائیگی جلد از جلد کر دیں تاکہ حق داروں تک ان کا حق پہنچ سکے۔

Admin

Admin

Manager at HAT INC

You May Also Like

Leave a Reply

تبصرہ کریں

تبصرے کی نگرانی کی جاتی ہے اور ظاہر ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

تبصرے

No comments yet. Be the first to comment!

Popular Tags

Follow Us

Loading...