مختصر کورس

دین کا بنیادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان کے ذمہ فرض ہے، جس کے لیے جامعہ مدنیہ کے منتظمین نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اَحباب کے لیے مختصر کورس ترتیب دیا ہے، جس میں وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات اور اَحکامات کے حوالہ سے رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔

اوقات تعلیم: صبح 9:00 بجے تا 12:00 بجے

ایام تعلیم: ہفتے میں پانچ دن (علاوہ جمعہ، اتوار)

مضامین: اسلامی عقائد، ترجمہ قرآن کریم، حدیث، فقہ، عربی زبان

درس قرآن

اہمیت: قرآن مجید اس روئے زمین پر پوری انسانیت کے لیے اﷲ کی طرف سے نازل کردہ ہدایت نامہ ہے، جس کی ہدایت پر چلے بغیر اسے نہ تو دنیا میں اور نہ ہی آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔اﷲ کی طرف سے نازل کردہ یہ واحد کتاب ہے جو آج بھی محفوظ ہے اور رہتی دنیا تک بالکل اسی طرح محفوظ رہے گی۔ لہٰذا اس کو پڑھنا ،سمجھنا اور اس کی دعوت اورتعلیمات کو عام کرنا تمام مسلمانوں کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔

قران پاک کی تعلیمات کو عام کرنے کا مفید ترین ذریعہ درس قران ہے اس لیے ہمارے مدرسے جامعہ مدنیہ میں ہر اتوار کو دوپہر 12 بجے سے 

Loading...