دارالافتاء

 ہے ،بہت سے نیک لوگ جو شریعت کے سانچے میں ڈھل کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ قدم بہ قدم شرعی کے محتاج ہوتے ہیں لیکن انہیں کوئ مستند دارالافتاء نظر نہیں آتا اگر آتا بھی ہے تو ہروقت استفتاء کرنا ممکن نہیں رہتا ، نیز آج کے زمانے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عصری علوم کی خوشہ چینی کررہی ہے ،جنہیں اکثروبیشتر جدید مسائل ومعاملات کا سامنارہتا ہے،بطور خاص جو میڈیکل،انجیرینگ،اقتصادیات، سیاسیات ،صنعت وحرفت کے تخصصات اور فیلڈ سے منسلک ہیں کئی بار ایسا ہوتا ہیکہ جدید مسائل کے بارے میں انہیں کوئ شرعی علم نہیں ہوتا نہ کوئی نص صریح جس کے سبب انہیں یہ گمان ہو نے لگتا ہیکہ کیا شریعت ناقص ہے؟ اس لئے جدید طبی مسائل ،عقودومعاملات اور نئے اصول تجارت ومعاشیات کے سلسلہ میں شرعی نقطئہ نظر کی تحقیق وریسرچ ازحد ضروری ہے،ورنہ اہمال واغماض اور عدم اہتمام کی صورت میں لوگ حیران واضطراب کے شکار ہوسکتے ہیں ،اس لئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہیکہ معتبر تنظیمیں اور مراکز خاص کر معتبرومعتمد مدارس کے ذمہ دارن اس طرف توجہ دیں اور جدید مسائل کے حل کے لئے ماہر علماء کے زیر اشراف ایسے دار الافتاوں کا قیام عمل لائیں جو شریعت کی روشنی میں امت کو پیش آمدہ مسائل میں صحیح رہنمائی کریں ۔اسی اہمیت کے پیش نظر جامعہ مدنیہ میں بھی ایک دار الافتاء قائم ہے جس میں علاقے کے لوگ اپنے مسائل زبانی بھی اور تحریری بھی پوچھتے ہیں۔

رابطہ نمبر
00923352299593
00923112523954
اوقات کار
صبح 8:00 بجے تا 12:00 بجے
Loading...