تعارف :-
شعبہ حفظ جامعہ مدنیہ کا ایک بنیادی شعبہ ہے جسے چند امتیازی خصوصیات حاصل ہیں ۔ وہ امتیازی خصوصیات یہ ہیں کہ اس شعبہ میں داخل ہو نے والے تمام طلباء کو صاف ستھرے ماحول میں تربیت کے مراحل سے گزارتے ہوئے مار پیٹ کے بغیر دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ ایک خاص نظام کے تحت قرآن کا عاشق بنایاجائے ۔ اللہ کے فضل و کرم سے گزشتہ کئ سالوں سے شعبہ حفظ اپنے ان امتیازی خصوصیات میں کامیابی وکامرانی کی طرف گامزن ہے ۔ جس کے نتیجے میں الحمد للہ شعبہ حفظ میں روز بروز معیاری داخلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہم صرف سات سے دس سال کے بچے کو داخلہ دیتے ہیں ۔ اگرچہ شعبہ حفظ کا تعلیمی سلیبس پاکستان کے دیگر مدارس کی طرح ہے لیکن چند خصوصیات کی وجہ سے دوسروں سے امتیازی حیثیت رکھتا ہے مثلا ۔
- روزانہ کی بنیاد پر سبق ، سبقی ، منزل ، نمازاور صفائی وغیرہ کو باقاعدہ ایک ڈائری پر نوٹ کیا جاتا ہے ۔
- تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لئے ہر پارہ کی تکمیل پر ایک جائزہ ممتحن کی تقرری
- بر طرح کی سہولیات سے پر سکون ماحول
- کھانے ، اور نمازوں وغیرہ کی جگہوں پر تربیت کے پیش نظر نگرانی کا بہترین نظام
- مار پیٹ سے بغیر حفظ قرآن کا حصول۔
- (CCTV)طلباء اور کلاسوں کی مکمل نگرانی کیمروں کے ذریعہ
شعبہ حفظ
شعبہ حفظ کا یومیہ معمول 7:30 بجے بچے مدرسے حاضر ہوتے ہیں ۔
7:30.سے 7:40 تمام بچے نوافل ادا کرتے ہیں
7:40 سے 7:45 تک ورزش ہوتی ہے تمام طلبہ ورزش کرتے ہیں.
7:45 سے 7:55 تک تلاوت حمد نعت اور دعا ہوتی ہے ۔
7:55 سے 9:10 بجے تک سبق کا وقت ہے اس وقت سارے بچے سبق سناتے ہیں۔
9:10 سے 10:15 تک سبقی کا وقت ہے اس وقت بچے سبقی سناتے ہیں ۔
10:15 سے 11:45 تک تمام طلباء منزل سناتے ہیں۔
11:45 سے 11:55 سبقی اور منزل کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔
11:55 سے 12:15 تک تربیتی نصاب کا سبق ہوتا ہے ۔
12:15 سے 12:40 تک کھانے کا وقفہ ہوتا ہے۔
12:45 سے 1:25 تک بچے آرام کرتے ہیں۔
1:25 سے 1:50 تک وضو اور نماز کی ادائیگی ہوتی ہے ۔
1:50 سے 2:05 تک ذکر دعا اور لہجہ سیکھنے کی محنت ہوتی ہے ۔
2:05 سے 3:30 تک بچے اگلے دن کی منزل یاد کرتے ہیں۔
3:30 سے 4:25 تک تمام طلباء اگلے دن کے سبق کا مطالعہ یاد کرتے ہیں،
آخری کے پانچ منٹ واپسی کی بات جس میں بچوں کو اپنی عملی زندگی اچھی سے اچھی کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور پھر 4:30 بجے چھٹی ہوتی ہے